Siraj-ul-Haque Memon

Home » Urdu News

Category Archives: Urdu News

سندھ کے ادیب اور دانشور سراج الحق میمن انتقال کرگئے

کراچی :سراج الحق میمن چند روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہا ں وہ دو فروری کی صبح 79 برس کی عمر میں وفات پاگئے ۔

سراج میمن سندھی ادب میں اپنی علمی وسعت، تجربے اور مستحکم نظریات کی بناء پر اعلیٰ مرتبے کے حامل تھے۔ ان کی متعدد تصانیف شایع ہوکر مقبول عام ہوئیں، خصوصاً میمنوں کی تاریخ پر ان کی تحقیقی کتاب کو منفرد مقام حاصل ہوا، جس میں انہوں نے ریسرچ سے ثابت کیا تھا کہ میمن قوم درحقیقت سندھی ہیں۔

وہ آج کل کراچی کے نامورانکم ٹیکس وکلاء میں شمار کیے جاتے تھے۔ مرحوم سراج الحق میمن کا صحافت سے بھی گہرا تعلق رہا، وہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں کراچی سے شایع ہونے والے سندھی اخبار کے ایڈیٹر بھی رہے، سندھی زبان میں کالم نویسی کے آغاز کا سہرا بھی انہی کے سر جاتا ہے۔ سندھی ادیبوں اور بھٹو کے درمیان باہمی روابط میں سراج میمن نے نہایت اہم کردار ادا کیا تھا۔ (more…)